102

مختلف اقسام کے چاولوں کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو تک اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )مختلف اقسام کے چاولوں کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سپر کائنات چاول 15 روپے اضافے سے 415 روپے فی کلو ،سپریم کوالٹی سپر کائنات چاول کی قیمت اضافے سے440 روپے ،سنگل سٹیم چاول اوپن مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ سپر کرنل چاول کی قیمت اضافے سے380 سے 385 روپے فی کلو ،سیلا چاول اوپن مارکیٹ میں 390 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں