موک ایکسرسائز 171

محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس کی دہشت گردی کے خلاف ڈسٹرکٹ جیل اور کالجز میں موک ایکسرسائز

اوکاڑہ
(شیر محمد)محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس اور متعلقہ محکموں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل گورنمنٹ وائس ڈگری کالج، ڈی پی ایس گرلز کالج گورنمنٹ گرلز ستلج ہائی سکول میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، ایکسرسائز کا مقصد اداروں کو ہنگامی صورتحال میں بروقت، مربوط اور پیشہ ورانہ ردعمل کی تربیت فراہم کرنا تھا، ایکسرسائز کے دوران ناگہانی صورتحال میں سیکیورٹی الرٹ، رسپانس ٹائم، سرچ اینڈ کلیئرنس، اداروں کا باہمی رابطہ، ایمرجنسی انخلا کا عملی مظاہرہ کیا گیا،

پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو ٹیموں اور جیل انتظامیہ نے مشترکہ طور پر مشقوں میں حصہ لیا، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسے عملی مشقیں نہایت ضروری ہیں تاکہ اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہو اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعے میں بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق تمام حساس مقامات، سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کے تربیتی عملی مظاہرے جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں