ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ تعلیم ننکانہ نے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے موسم گرما کے نظر ثانی شدہ اوقات کار کا اعلان کردیا سی ای او ایجوکیشن محترمہ شازیہ بانو کی طرف سے نظر ثانی شدہ اوقات کار مدرسہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.
جو 11 اپریل سے ہوگیا،نئے اوقات کار 15اکتوبر 2025تک نافذ العمل رہیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق بوائز سکول صبح 7.30 بجے کھلیں گے اور1.00بجے بند ہوں گے،جمعہ کے ر وز بوائز سکول11.30 بجے بند ہوں گے، گرلز سکول 15منٹ پہلے کھلیں گے اور15منٹ پہلے بند ہوں گے، ڈبل شفٹ والے سکول پہلی شفٹ کیلئے 7.30بجے کھلیں گے اور 1.00 بجے بند ہوں گے،دوسری شفٹ کیلئے 2.00بجے کھلیں گے اور6.00بجے بند ہوں گے.
جمعہ کے روز پہلی شفٹ7.30بجے سے 11.30 بجے تک ہوگی،دوسری شفٹ02.30بجے سے 05.30بجے تک ہو گی،ٹیچر 15 منٹ پہلے سکول پہنچیں گے اور30منٹ بعد سکول چھوڑیں گے،جمعہ کے روز طلبا و طالبات کو چھٹی کے وقت ہی سکول چھوڑیں گے،اساتذہ ہفتے کے روز 7.30بجے سے 10.30بجے تک سکول میں لیسن پلان وغیرہ تیار کرینگے۔








