اوکاڑہ
( شیر محمد)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال محمداقبال نجم نے اپنی کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے محکمہ بلدیہ ساہیوال کےانفورسمنٹ انسپکٹر شہروز کو ریڈ کر کے شہری سے 4عدد دوکانات ڈی سیل کرنے کی مد میں 30 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیامزید تحقیقات جاری ہیں۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال بشارت نبی صاحب کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن کے خاتمے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا۔