محکمہ ایکسائز 145

محکمہ ایکسائز نے سال نو کا پہلا مقدمہ درج کروا دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ ایکسائز نے 60 لیٹر جعلی شراب قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کروایاڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز عمر شیر چٹھا کی ہدایات پر جعلی شراب کے خلاف کارروائی کی گئی

محکمہ ایکسائز
خفیہ اطلاع پر محکمہ ایکسائز انسپکٹر قمر زیدی کی سربراہی میں ٹیم نے کاروائی کی ،ملزم 30 ،30 لیٹر کی دو گلین میں 60 لیٹر شراب لے جارہا تھا ، ملزم نے نیو ائیر نائٹ میں مواد سے سینکڑوں لیٹر شراب بناکر فروخت کرنا تھی ملزم ولید اسحاق کرامت کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کروایا ،

ایکسایز ٹیم نے سمیپل لیکر رپورٹ کے لیے متعلقہ محکمہ کو بھیج دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں