محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

نیوز رپورٹر ۔

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش سیموئیل مسیح عرف چھٹا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 90لیٹر جعلی شراب برآمد کر کے اس کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر سید قمرالحسن زیدی کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اور لاہور سمیت دیگر اضلاع میں جعلی شراب کی سپلائی کرنے والا سیموئیل مسیح فیروز پور روڈ پر موجود ہے ،
منشیات فروش

اور جعلی شراب کی سپلائی کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس پر ایکسائز انسپکٹر سید قمرالحسن زیدی نے اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 90 لیٹر جعلی شراب برآمد کرلی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے دوران گرفتاری ملزم نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی ۔ جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔