رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور کی ایکسائز برانچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر لاہور فیصل شہزاد سندھو اور رانا اورنگزیب کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر قمر الحسن زیدی، جاوید اختر، وقاص اسلم اور انسپکٹر ریحان بخاری و دیگر پر مشتمل ٹیم نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے ریلوے لائن نزد نواز شریف کالونی میں چھاپہ مارتے ہوئے ملزم ذیشان امانت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔






