محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کاروائیاں ،پولیس افسرہیڈ ماسٹرپٹواری اور سرکاری اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف کاروائیوں میں رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر، سرکاری اہلکار، پٹواری اور ہیڈ ماسٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق جھنگ، اٹھارہ ہزاری سے سب انسپکٹر کو 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا جب کہ قصور میں سرکاری اہلکار کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا گیا،

اینٹی کرپشن پنجاب نے بہاولپور اچ بخاری سے پٹواری کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے پکڑا جب کہ گجرات کیراں والی سے بھی ایک پٹواری 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوا جبکہ گجرات سے ایک ہیڈ ماسٹر کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔