ساجد خان 159

محنت کرنی چاہیے، وہ کبھی رائیگاں نہیں جاتی، ساجد خان

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ساجد خان نے کہا ہے کہ محنت کرنی چاہیے، محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی۔بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے نمایاں پرفارمنس دینے والے ساجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں بے حد خوشی ہے۔

بنگلادیشی دورے کے بعد پشاور میں اپنی کرکٹ اکیڈمی پہنچنے پر ساجد خان کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر نوجوان کرکٹرز نے ساجد خان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔ انہوں نے پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں