سندھ ہائیکورٹ 48

محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر فریقین سے 2 فروری تک جواب طلب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر فریقین سے 2 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے پلاٹ کے برابر میں 5 منزلہ عمارت تعمیر ہو رہی ہے۔

وہاں پر گراوڈ پلس ون تعمیرات کی اجازت ہے۔ لیکن بلڈر وہاں پر 5 منزلہ عمارت بنا رہا ہے۔ عدالت نے ایس بی سی اے و دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں