محمد عامر 10

محمد عامر نے نوجوان بیٹر خواجہ نافع کو شاندار کارکردگی پر پاکستان کا مستقبل قرار دیدیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے نجوان بیٹر کو پاکستان کا مستقبل قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور ٹی 10 لیگ میں کوئٹہ قوالری کے کپتان محمد عامر نے نوجوان بیٹر خواجہ نافع کو شاندار کارکردگی پر پاکستان کا مستقبل قرار دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر شاندار فارم میں ہیں اور انہوں نے چار اننگز میں 144 رنز بنائے جس میں 12 چھکے شامل ہیں اور وہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے۔محمد عامر نے کہا کہ خواجہ نافع انتہائی محنتی ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی طاقت ہے، اگر وہ اپنی توجہ مرکوز رکھے تو جلد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک اپنے تمام میچز جیتے ہیں تاہم بعض اوقات جب آپ جلدی جیتتے رہتے ہیں تو ٹورنامنٹ کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ چیلنجز مشکل ہوجاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ ہم اس رفتار کو برقرار رکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ خواجہ نافع نے پی ایس ایل میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 میچوں میں 130 کے اسٹرائیک ریٹ سے 234 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں