شان مسعود

محمد رضوان ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں، اننگز کا آغاز کرتے ہوئے کوئی دبائو نہیں رہتا،شان مسعود

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ملتان سلطان کے اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ محمد رضوان ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں، ان کیساتھ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے کوئی دبائو نہیں رہتا ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان کیساتھ اننگز کا آغاز کرنا انتہائی اچھا احساس ہے۔ ایک شان مسعود نے کہاکہ محمد رضوان اور ان کا ساتھ بہت پرانا ہے، پاکستان اے کیساتھ ہم دونوں نے کئی میچ کھیلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے لئے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ہم دونوں کو اس بات کا اندازہ اور احساس رہتا ہے کہ ہر روز آپ رنز نہیں کرسکتے، ہر دن آپ کا نہیں ہوتا لہذا اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے، دونوں صورت حال کے مطابق کھیلتے ہیں، اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

شان مسعود مذکورہ میچ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رضوان اور میں نے اننگز شروع کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ لاہور قلندرز کی بولنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے، بالخصوص کپتان شاہین شاہ آفریدی بہترین بولر ہیں، انہیں ابتدا میں وکٹ نہیں دینی۔شان مسعود اپنی اور محمد رضوان کی وکٹو ں کے درمیان دوڑ نے کی اہلیت اور سنگل ڈبل مس نا کرنے کے سوال پر کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں یہ بہت ضروری اور اہم ہوتا ہے کہ آپ بولرز کو وکٹ نا دیں، اور اسکور بورڈ چلاتے رہیں۔شان مسعود نے کہا کہ چھ دن میں ملتان سلطانز نے چار میچ کھیلے ہیں اور محمد رضوان نے انہیں بہت دوڑایا ہے، لہذا اب انہیں فزیو کے پاس جانا بے حد ضروری ہوگیا ہے۔