حنیف عباسی 8

محمد حنیف عباسی کا شاگئی ، لکی مروت میں کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے شاگئی ، لکی مروت میں کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت قابلِ ستائش ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں