اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسدانوں،انجینئرز اور شریک یونٹس نے میزائل ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگ میل کامیابی سے عبور کیا۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ سائنسدانوں،انجینئرز اور شریک یونٹس کا شاندار کارنامہ ہے۔سائنسدانوں۔ انجینئرز اور شریک یونٹس کو اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
سائنسدانوں۔ انجینیئرز اور شریک یونٹس کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہیں۔ کامیاب تجربہ سمندری سرحدوں کے دفاع میں قابل اعتماد قدم ہے۔









