محسن نقوی 83

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،پاک بھارت کشیدگی کے بعدخطے میں موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میںپاک بھارت کشیدگی کے بعدخطے میں موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیاگیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ پہنچے اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں