اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاگئی لکی مروت میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا ۔
انہوںنے کہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہاکہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔








