اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ 450 کلو میٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا شاندار کارنامہ ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز نے ایک بار پھر تکنیکی مہارت اور پروفیشنل ازم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل ٹیکنالوجی میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کے سٹرٹیجک اداروں اور سکیورٹی فورسز کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔









