محسن نقوی 69

محسن نقوی کی خوارجیوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاچی، کوہاٹ میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے دلیر جوانوں پر فخر ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے دلیر جوانوں پر فخر ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں