اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے یہاں ملاقات کی، پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے ۔