رانا ثنااللہ 13

محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کا رابطہ ہے جو اچھا ہے’رانا ثنااللہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا رابطہ ہے یہ اچھا ہے اس کے ذریعے بات کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور کا بھی وزیرداخلہ سے رابطہ تھا، ہم نے ہمیشہ اس کو سراہا،ہم ہمیشہ زور دیتے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے، میثاق جمہوریت ہواتوپھرتیسرے صاحب آگئے وہ آج تک سنبھالے نہیں جارہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی بنیاد پر نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو شفا ء ہسپتال ہی لایاجارہاتھا، ایجنسیز نے کہا شفاء ہسپتال لائے توامن وامان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، کہاگیاکہ ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ پمز میں کرلیں۔حکومت نے فیصلے پر جو موقف اختیار کیا وہ بھی درست ہے، قانون میں ہے کسی بھی قیدی کاسرکاری ہسپتال سے باہر علاج نہیں ہوسکتا، وزیراعظم توہین عدالت کے معاملے میں پارٹی نہیں، درخواست میں محسن نقوی کانام نہیں،سیکرٹری داخلہ کانام ہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے9مئی سے متعلق کہاتھا یہ ادارے پرحملہ تھا، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا تھا9مئی حملے کو معاف اوربھلایا نہیں جائے گا،

کسی کو اب تک معاف کیاگیاہے نہ معاف کیاجائے گا، 9 مئی کوفوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی،یہ بہت بڑا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ پمزہسپتال واقعہ افسوسناک اوروالدین کیلئے صدمہ ہے، پمزواقعے کی انکوائری ہونی چاہیے،ملوث افراد کوسزا ملنی چاہیے، وزیراعظم نے واقعے پر اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا،تمام چیزوں کاجائزہ لیا، پمزواقعے میں جو بھی ذمہ دار ہے اس کو مثال بنانا چاہیے، وزیراعظم کا کام تونہیں ہے کہ وہ ہسپتال میں جاکرچیک کریں کس چیزکی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں