فواد چوہدری

محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا ،فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔

فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔