لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے۔
مجالس ،جلوسوں کے روٹس پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہیں۔ لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ کے مطابق تمام دفاتر کواضافی ٹرانسفارمرز ٹرالیاں فراہم کی گئی ہیں.
محرم الحرام کے ایام میں میٹریل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ لیسکو چیف نے بتایا کہ پرمٹ کے حصول کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ، تمام شٹ ڈائون منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔