شیخ رشیداحمد 207

محرم الحرام میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،شیخ رشیداحمد

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کریگی، حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ،دوران محرم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات لئے جائیں۔

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے اجلاس کی صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر ، وفاقی حکومت ،پنجاب، بلوچستان، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کریگی،امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائینگی۔

وزیر داخلہ نے کہا حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،امن و امان کے انتظامات کا جا ئزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کرونگا،دوران محرم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات لئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں