سرفراز حسین 61

محتسب اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی ایڈوائزر صوبائی محتسب و اطفال کمشنر محمد شفیق احمد کی زیر صدارت گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

اوکاڑہ ( شیر محمد)لائنزان آفیسر میاں سرفراز حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل اصغر، صابر علی پرسنل اسسٹنٹ سمیت طلباء ، اساتذہ، والدین اور سکول انتظامیہ نے بھی سیمینار میں بھرپور شرکت کی، لائیزان آفیسر میاں سرفراز حسین نے بچوں کے حقوق کے تحفظ، ہراسگی سے بچاؤ اور فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سکول کے طلباء کو آگاہی فراہم کی، ضلعی ایڈوائزر صوبائی محتسب محمد شفیق احمد نے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ عوامی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے.

جبکہ اطفال کمشنر بین الاقوامی معیار کے مطابق بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی پر کام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی، تشدد یا ہراسگی ناقابل برداشت ہے اور ایسے واقعات کی رپورٹنگ کے لیے ہیلپ لائن اور ضلعی دفاتر ہمیشہ دستیاب ہیں.

ضلعی ایڈوائزر نے طلباء کو بااعتماد رہنے، اپنی حفاظت کے اصول سمجھنے اور خلاف ورزی کی صورت میں بروقت اطلاع دینے کی ترغیب دی، لائیزان آفیسر میاں سرفراز حسین نے اساتذہ و والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کے مسائل کو سنجیدگی سے سنیں اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر طلباء میں آگاہی مواد تقسیم کیا گیا اور سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں