اوکاڑہ(شیر محمد) ایڈوائزر محتسب اعلیٰ شفیق احمد نے صوبائی محتسب پنجاب کی بین الاقوامی ادارہ سے سرٹیفیکیشن کی کامیابی پر مبارکباد دی، انہوں نے تاریخی کامیابی پر محتسب اعلیٰ پنجاب کا پیغام پڑھ کر سنایا، انہوں نے محتسب اعلیٰ پنجاب کے اغراض و مقاصد اور ورکنگ بارے بھی آگاہ کیا، تقریب میں مہمانوں نے محتسب اعلیٰ پنجاب کی سرٹیفیکیشن کی خوشی میں کیک بھی کاٹا، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ آئی ایس او سرٹیفکیٹ کا حصول ادارہ کی تاریخی کامیابی ہے
فیملی کیسز، مالی معاونت، بناولنٹ فنڈ اور پنشن کے حصول اور ریونیو کیسز میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، ایڈوائزر محتسب اعلیٰ شفیق احمد نے کہا کہ شکایات رجسٹرڈ کروانے کے لیے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی سہولت بھی میسر ہے، عوام کی شکایات کے ازالہ کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے روابط مثالی ہیں، عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے سب مل کر ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں، میڈیا اور تمام سٹیک ہولڈرز عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے محتسب اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو اجاگر کریں