رمیز راجہ 128

مجھے پورے ورلڈ کپ کا انتظار ہے، رمیز راجہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مجھے بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کا نہیں پورے ورلڈ کپ کا انتظار ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ویون رچرڈز اور عمران خان ہیں۔

رمیز راجہ نے کہاکہ ورلڈکپ کیلئے پاکستان زندہ باد کا پیغام دیتا ہوں، اس سے بڑا نعرہ کوئی نہیں ہے۔ورلڈ کپ اسکواڈ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں تبدیلی کا جواب نہیں دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں