کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے وکیل عرفان مہرکے قاتل ہر صورت چاہیے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وکیل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کہاکہ وکیل عرفان مہر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے اوراسٹریٹ کرائم کوکنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ گٹکا، ماوا اوردیگرمنشیات کے خلاف کریک ڈان کریں، کراچی ہرصورت پرامن چاہیے، چاہتا ہوں شہری بلاخوف شہرمیں گھومیں پھریں۔









