سلمان علی آغا 11

مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، سلمان آغا کا اعتراف

لیڈز(رپورٹنگ آن لائن) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعتراف کیا ہے کہ مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، ہم تینوں کی فارم پریشانی کا سبب ہے۔پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا انگلینڈ میں جیت کیلئے کھیل میں تسلسل رکھنا ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرکٹ میں کوئی ٹیم کسی بھی روز کم بیک کر سکتی ہے، ہماری ٹیم میں صلاحیت ہے لیکن ہم اپنے پلان پر عمل نہیں کر پائے۔ سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی اور سینئر کھلاڑیوں کی فارم پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ انگلینڈ نے ہمیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، جبکہ ہم تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم میں صلاحیت موجود ہے لیکن میدان میں اپنے طے شدہ پلان پر عمل درآمد کرنے میں ٹیم بری طرح ناکام رہی۔انگلینڈ کی کنڈیشنز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ہمیں ہمیشہ سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم نے صرف ایک ہفتہ قبل دورہ شروع کیا جو حالات سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے ناکافی تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایک مشکل ری بلڈنگ مرحلے سے گزر رہے ہیں۔سلمان علی آغا نے واضح کیا کہ ہمارا بولنگ اٹیک نوجوان اور کم تجربہ کار ہے، ہم مستقبل کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ خود ان کے، محمد رضوان اور سعود شکیل کے بلے سے رنز نہیں بن رہے، تینوں کی ناقص فارم ٹیم کے لیے ایک بڑی پریشانی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بابر اعظم اگلے میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو کر ٹیم میں واپسی کریں گے۔

آخر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں غیر ملکی سرزمین پر ہونے والی سیریز میں اپنی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا کیونکہ موجودہ صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں