مسجد اقصی 65

متحدہ عرب امارات کی مسجد اقصی پر اسرائیلی دھاوے کی مذمت

ابوظہبی(رپورٹنگ آن لائن)متحدہ عرب امارات نے مسجد اقصی پر اسرائیلی وزیر، ارکا ن پارلیمنٹ اور سرکاری حکام کے دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کی جانب سے قابض پولیس کی نگرانی میں یہودی آبادکاروں کے ہمراہ مسجد اقصی کے صحن پر دھاوے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک اشتعال انگیز اقدام اور ناقابل قبول انتہا پسندی قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصی کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا مکمل احترام کیا جائے، اور تمام مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ، اردن کی ہاشمی حکومت کے اس کلیدی کردار کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا، جو کہ مسجد اقصی کے اوقاف کی نگرانی اور انتظامی امور سنبھالنے کی قانونی و مذہبی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں