بجلی کی پیداوار 144

متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے اہم پیشرفت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، سولر اور وِنڈ پاور منصوبے لگانے والوں کے لیے آسان سرٹیفکیشن ریگولیشنز جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ نے اے ای ڈی بی ریگولیشنز 2021 جاری کر دئیے، اب تک اے ای ڈی بی 126 وینڈرز کو سرٹیفکیٹس جاری کر چکا ہے اور ملک بھر میں 200 میگا واٹ کے 13 ہزار نیٹ میٹرنگ سسٹم نصب کیے جا چکے ہیں۔

سی ای او متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ شاہجہاں مرزا نے بتایا کہ نئی ریگولیشنز ملک میں کلین انرجی کے فروغ میں کردار ادا کریں گی، ملک میں سولر اور ونڈ پاور کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ نئی ریگولیشنز پر تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے، ان ریگولیشنز کا اطلاق متبادل توانائی کے تمام منصوبوں پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں