لاہور ہائی کورٹ

مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کیس،آئی جی و دیگر فریقین کو کارروائی سے روک دیا گیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار محمد شہروز کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اس سے 2لاکھ 50ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے.

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محض تحفظات کی بنیاد پر درخواست گزار کو مکمل ریلیف نہیں دیا جا سکتا تاہم تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی اقدام سے روکنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔