مایا علی 57

مایا علی اداکار علی رضا کی ماں کو انکی بڑی بہن سمجھ بیٹھیں

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)علی رضا نے حنا آفریدی کی شادی میں اپنی ماں کو اداکارہ مایا علی سے ملوایا مگر اس دوران وہ انھیں اداکار کی بڑی بہن سمجھ بیٹھیں۔

گزشتہ ہفتے اداکارہ حنا آفریدی کی شادی پر علی رضا نے اپنی ماں کی ملاقات اداکارہ مایا علی سے کروائی، مایا نے حیرت سے اداکار کی ماں کو دیکھا اور کہا اوہ میرے خدایا، مایا نے انھیں سلام کیا اور اس کے بعد پوچھا کہ کیا آپ علی کی امی ہیں؟ اس پر اداکار کی ماں مسکرانے لگیں۔مایا علی نے اداکار علی رضا کی ماں سے گلے ملتے ہوئے نوجوان اداکار کی ماں کو کہا کہ آپ تو ان کی بڑی بہن لگ رہی ہیں۔اس دوران علی رضا کی ماں مسکراتی رہیں، مایا نے پھر ان سے پوچھا کہ کیا آپ ان کی بہن نہیں ہیں، اس گفتگو کو وہاں موجود لوگوں نے بھی کافی انجوائے کیا۔

خیال رہے کہ کچھ مہینوں قبل اداکار علی رضا اور اداکارہ انمول بلوچ کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں جس پر اداکار علی رضا نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کی تھی،اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دستک میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار علی رضا نے اپنے اور انمول بلوچ سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اور انمول بلوچ اچھے دوست ہیں اور اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔علی رضا نے مداحوں پر بھی زور دیا کہ وہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ شادی کے بارے میں ڈی ایم بھیجنے سے گریز کریں یہ شرمناک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں