ماہرہ خان

ماہرہ خان نے موٹرسائیکل چلانا سیکھ لی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویڑن کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے موٹرسائیکل چلانا سیکھ لی۔معروف اداکارہ نے اس حوالے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو، فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ میری موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کے دوسرے دن کی ویڈیو ہے۔

تو آپ تصور کرسکتے ہیں کہ میں کتنے اچھے طریقے سے موٹر سائیکل چلاسکتی ہوں۔ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی ملا ہے۔خوبرو اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز پاکستان کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو۔