کیسکو 13

ماہ رمضان میں سحر،افطاراور تراویح کے دوران بجلی کی فراہمی جاری ہے ،کیسکو

کوئٹہ( رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں سحر افطاراور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔ کیسکوافسران کی زیر نگرانی پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر (پی ڈی سی)میں قائم ریجنل کنٹرول رو م میں(روزانہ )سحر ،افطار اور تراویح کے اوقات کار میں بجلی کی مسلسل فراہمی اور صورتحال کو مانیٹر کیاجارہاہے ۔

اسکے علاوہ تمام آپریشن سرکلزمیں سپرنٹنڈنگ انجینئرزکی زیرنگرانی ڈویژن اورسب ڈویژن کی سطح پر صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیںتاکہ بجلی کی تکنیکی خرابی ،ٹرانسفارمرزکی بروقت تبدیلی کے علاوہ صارفین کے انفرادی شکایات کابھی جلد ازجلد ازالے کوکم سے کم وقت میں یقینی بنایاجاسکے ۔تاہم صارفین بجلی بندش یا انفرادی شکایت کیلئے براہ راست118پر کال یا اپنے موبائل سے 8118پر بجلی بل کاحوالہ نمبر لکھ کر بذریعہ میسج (SMS) بھی شکایات درج کرواسکتے ہیں ۔

علاوہ ازیں کیسکوکے مرکزی کمپلینٹ سیل (ٹیلی فون نمبر0819201445)یا اپنے متعلقہ سب ڈویژنز کے نمبرزپرشکایات درج کرواسکتے ہیں۔صارفین کی مزید آسانی کیلئے شکایات کے اندراج اور فوری ازالہ کیلئے بذریعہ واٹس ایپ موبائل نمبر03198088439پر بھی بجلی بل کی کاپی منسلک کرکے اپناایکٹوموبائل نمبر لکھ کر بھی شکایات درج کرواسکتے ہیں تاکہ صارف کی متعلقہ جگہ کی درست نشاندہی ہوسکے اور کیسکوعملہ متعلقہ جگہ پر فوراً پہنچ کر بجلی بحالی کیلئے اقدامات کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں