سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کی نشونماء کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔اس لئیبریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے علماء کرام کا کردارانتہائی اہم ہے۔کیونکہ پاکستان میں بچوں کی نشونماء رکنے کی بہت بڑی وجہ بریسٹ فیڈنگ کا نہ ہوناہے۔
زرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد ایک اجلاس میں بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بریسٹ فیڈنگ کے رجحان کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھارہاہے۔جبکہ ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالہ سے وسیع پیمانے پرآگاہی مہم شروع کرنے کی اشدضرورت ہے۔محکمہ صحت پنجاب ورکنگ پلیسز پر ماؤں کیلئے آسانیاں پیداکررہاہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ بچے کو صحت مندزندگی دینے کیلئے ماں کو اپنا دودھ ضرورپلاناچاہئے۔بچے کو دودھ نہ پلانے کی وجہ سے ماں کے اندرخون کی کمی پیداہوجاتی ہے۔بریسٹ فیڈنگ کے حوالہ سے ماؤں کی باقاعدہ کونسلنگ ہونی چاہئے۔ماں کے دودھ سے بچے کے اندرقوت مدافعت پیداہوتی ہے۔بچے کی پیدائش کے پہلے دوسال تک ماں کا دودھ بہت اہم ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانے پر زوردیا۔ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے انتہائی محنت سے کوروناوائرس کا مقابلہ کیاہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے تیس ہزارڈاکٹرز کو میرٹ پربھرتی کیاہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔








