ماڈل واداکارہ آمنہ رائے 142

ماڈل واداکارہ آمنہ رائے تین پنجابی فلموں میں جلوہ گر ،متعددپنجابی فلموں میں کاسٹ

کھڈیاں خاص(ر پورٹنگ آن لائن)ماڈل واداکارہ آمنہ رائے تین پنجابی فلموں میں جلوہ گر ان دنوں اداکارہ آمنہ رائے پنجابی فلم،اشتہاری ڈوگر’ لاہوری گجر،گوگا لاہوری،میں اداکاری میں مصروف فلم ہدایتکار وحید اعوان کی نئی پنجابی فلم، اشتہاری ڈوگر، کی عکسبندی جاری جس کی کاسٹ میں اداکار شفقت چیمہ، حیدر سلطان، راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں اداکارہ آمنہ رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈلنگ سے اپنے شوبز کیرئیر کاآغاز ماڈلنگ سے کیا بہت سے فیشن برانڈ اور ڈیزائنرز کیلئے فوٹو شوٹ کرواچکی ہوں جبکہ فیشن شوکیٹ واک کرنے کے ساتھ ٹی وی اشتہارات میں ماڈلنگ کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کے بعد اداکاری کی طرف اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہوں.

مجھے پشتو پنجابی اور اردو فلموں کی آفر ملی جن کو قبول کرتے ہوئے تین فلموں کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہی ہوں جبکہ میرپشتو فلم سینما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ لاہور ثقافت کا مرکز تھا اب بھی چھوٹے اور بڑے بجٹ کی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہے امید ہے فلم انڈسٹری اپنا مقام پھر سے حاصل کرلے گی۔کورونا کی وجہ سے شوبز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی۔کورونا اور پابندیاں ختم ہونے کے بعد انڈسٹری میں رونقیں کافی حد تک بڑھ چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں