لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس آج پیر کے روز ہوگا۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں بنیادی شرح سود کاتعین کیا جائے گا۔اس وقت اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد کی سطح پر ہے۔
رواں سال جون تک مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مزیداجلاسوں کاشیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے،مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مزید3اجلاس 18مارچ، 29اپریل ،10جون کوہوںگے۔









