ملکی برآمدات 195

مالی سال 2020/21میں ملکی برآمدات میں18فیصد اضا فہ

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن )مالی سال 2020/21میں ملکی برآمدات میں18فیصد اضا فہ سب سے زیادہ اضافہ ٹیکسٹا ئل گروپ میں ہواتفصیل کے مطا بق پاکستان کی مجموعی برآمدات میں18فیصد اضا فہ ہوا مالی سال 2020/21میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 25ارب31کروڑڈالر رہی سب سے زیادہ اضافہ ٹیکسٹا ئل گروپ میں ہوا برآمدکندگان کے مطا بق حکومت کی بہترین معا شی پا لیسیوں کی وجہ سے ملکی ٹیکسٹا ئل گروپ میں اضا فہ ہوا

حکومت اگر برآمد کندگان کو مزید ریلیف دے تو ملکی برآمدات مین مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور پاکستان کی کھو ئی ہو ئی سا کھ بحال ہو سکتی ہے حکومت بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ پاکستان کے دیگر ہمسا یہ ممالک کے برابر کر ے تو پاکستان انٹر نیشنل مارکیٹ میں مقا بلے کی دوڑ میں شا مل ہو کر ملکی برآمدات کئی گنا بڑھا سکتا ہے برآمدات بڑھیں گی تو ملک مین زر مبا دلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ملک غریب عوام اور دیگر کاروباری طبقہ بحال ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں