گلوکار 14

مارک انتھونی سے طلاق کے بعد زندگی کا مشکل دور تھا، جینیفر لوپیز کا اعتراف

لاس ویگاس (رپورٹنگ آن لائن)عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ و اداکارہ Jennifer Lopez نے کہا ہے کہ گلوکار Marc Anthony سے طلاق کے بعد ان کی زندگی کا ایک انتہائی مشکل دور آیا تھا اور وہ تقریبا سب کچھ چھوڑ دینے کا سوچ رہی تھیں۔لاس ویگاس میں اپنے شو Up All Night کے دوران The Colosseum at Caesars Palace میں مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے جینیفر لوپیز نے اپنی ذاتی زندگی کے اس مشکل مرحلے کو یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں مارک انتھونی سے طلاق کے بعد وہ شدید ذہنی دبا ئوسے گزر رہی تھیں۔جینیفر لوپیز اور مارک انتھونی نے 2004 میں شادی کی تھی، دونوں 2011 میں علیحدہ ہوگئے جبکہ 2014 میں ان کی طلاق باضابطہ طور پر مکمل ہوئی۔ اس جوڑے کے جڑواں بچے میکس اور ایمی بھی ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ اس وقت وہ دو چھوٹے بچوں کی سنگل ماں تھیں اور زندگی بہت مشکل محسوس ہو رہی تھی۔

ان کے مطابق اسی دور میں انہیں اپنی ایک رہنما شخصیت، مرحوم مصنفہ Louise Hay سے اہم نصیحت ملی۔لوئس ہے نے انہیں کہا کہ جیسے رقص سیکھتے وقت اگر قدم غلط ہو جائیں تو ڈانسر رقص چھوڑ نہیں دیتا بلکہ دوبارہ کوشش کرتا ہے، اسی طرح زندگی میں بھی انسان کو ہار نہیں ماننی چاہیے بلکہ آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔جینیفر لوپیز نے کہا کہ وہ آج بھی اس نصیحت کو یاد رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ لوگ زندگی میں آنے والی مشکلات کے باوجود ہمت نہ ہاریں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں