خرم شہزاد 55

مارچ اور اپریل کیلئے تیل کا ذخیرہ کافی ہے’مشیر وزیر خزانہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا 24 دن کا اسٹاک تھا جو اب 4 ہفتوں کا ہو گیا ہے، مارچ اور اپریل کے لیے تیل کا ذخیرہ کافی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے ہمارے تیل کے جہاز گزر رہے ہیں، ایران نے ہمارے جہاز ترجیحی بنیاد پر چھوڑنا شروع کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں ہیں اور ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔غیر ضروری اخراجات کم کر کے سوا ارب روپے کی سپورٹ دی گئی ہے، کفایت شعاری کی مثال حکومت بھی قائم کر رہی ہے، عوام بھی ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں