مادھوری

مادھوری کی پہلی ویب سیریز ‘دی فیم گیم’ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز دی فیم گیم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔مادھوری نے انسٹاگرام پر اپنی ویب سیریزدی فیم گیم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔انہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہاجنبی سی ہے اس کی دنیا اوران کہی سی ہے اس کی کہانی۔

انہوں نے مزید لکھا کہاب وہ دنیا کے سامنے اپنی کہانی کے ساتھ آ رہی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی یہ نئی ویب سیریز دی فیم گیم اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر25 فروری کو ریلیز ہوگی۔کرشمہ کوہلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مانوکول، لکشویر سرن، سوہاسنی مولے، مسکان جعفری جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔