پولیو وائرس 33

ماحولیاتی نمونوں میں 24 میںپولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس سے متعلق نئی لیبارٹری رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ ملک بھر کے127 میں سے 103 نمونے پولیو سے پاک قرار پائے اور24 نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب ، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیو سے پاک نکلے ۔

جنوری میں قومی ادارہ صحت کو 87 اضلاع سے 127 ماحولیاتی نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے ۔ پنجاب کے تمام 31 نمونوں کی رپورٹ منفی رہی، سندھ کے 29 میں سے 18 نمونوں میں پولیو مثبت آیا، بلوچستان کے 21 نمونے منفی جبکہ 2 مثبت نکلے ۔خیبرپختونخوا ہ کے 34 میں سے صرف 4 نمونوں میں پولیو وائرس مثبت نکلا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں