مائیکل ایتھرٹن 141

مائیکل ایتھرٹن پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد اپنے ہی بورڈ پر برہم

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد اپنے ہی بورڈ پر برہم ہوگئے ۔مائیکل ایتھرٹن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو اپنی بزدلانہ خاموشی توڑنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن اورپاکستان میں برٹش ہائی کمیشن کو فیصلے کا علم نہیں۔مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی بھی فیصلے سے پریشان ہیں، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں