دھیر کوٹ(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں، مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں، سلیکٹڈ باغ کے سرکاری جلسے میں آئے تھے اگریہ جلسہ نہ کرتے توشایدان کابھرم رہ جاتا، سلیکٹڈکاجلسہ فلاپ تھاجس پرکروڑوں روپے خرچ ہوئے ، ووٹ کوعزت دینے کاوقت آگیاہے،سیم پیج اب شیم پیج بن چکا ہے۔
اتوار کو دھیر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں جہاں جہاں جاتی ہوں ، ایک ہی آواز آتی ہے اور وہ ہے نواز شریف۔ دھیرکوٹ سے نیلم ویلی تک ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے، آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی، ہمارے رہنما ءکہتے ہیں کہ ہم نے بڑے جلسے دیکھے لیکن پہلی بار پانچ منزلہ جلسہ دیکھا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں، مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں۔
مریم نواز نے تحریک انصاف کے جلسے کو سرکاری جلسہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ 11حلقوں کا جلسہ تھا، 11حلقوں کا ناکام جلسہ کرنے والو! آو یہ دھیر کوٹ کا جلسہ دیکھو۔ سلیکٹڈکل باغ کے سرکاری جلسے میں آئے تھے اگریہ کل کاجلسہ نہ کرتے توشایدان کابھرم رہ جاتا، سلیکٹڈکاجلسہ فلاپ تھاجس پرکروڑوں روپے خرچ ہوئے ،سلیکٹڈ کو اپنی پارٹی کی ناکام الیکشن مہم کی وجہ سے جلسہ کرنے آنا پڑا،
انہوں نے باغ میں جلسہ صرف اس لئے رکھا کہ وہاں پر ان کے امیدوار کا دور دور تک تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ امیدوار ایک اے ٹی ایم مشین ہے اور عمران خان غریبوں کے پاس نہیں صرف پیسوں والوں کے پاس جاتے ہیں، عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھونک کر آیا، لیکن کروڑوں روپے سرکاری پیسہ خرچ کرکے بھی انہیں عوام نے مسترد کردیا،
کراچی سے خیبرتک ہرجگہ آپ کوعوام نے مستردکردیا، ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، مریم نواز نے کہاکہ یہ الیکشن نہیں، تبدیلی نہیں، بلکہ یہ انقلاب ہے۔ 25جولائی کو ووٹ کوعزت دینے اور ووٹ پر پہرہ دینے کا وقت آگیا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ(عمران خان)کہتا تھا کہ سیم پیج پر ہیں، اب شیم پیج بن چکا ہے۔









