نیلوفر 24

مائرہ ،فواد خان کی فلم ” نیلو فر ”کا موضوع بہت اچھا ہے ‘ ٹمی رائے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)معروف ڈریس ڈیزائنر ٹمی رائے نے کہا ہے کہ اداکارہ مائرہ خان اور فواد خان کی فلم ” نیلو فر ”کا موضوع بہت اچھا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کراچی والے بازی لے گئے ہیں ،میں آج بھی کہتا ہوں جب تک لاہور والے نہیں جاگیں گے فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی ممکن نہیں۔

ایک انٹر ویو میں ٹمی رائے نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے عملی اقدامات کی بجائے صرف زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے جس پر افسوس ہوتاہے ، فلم انڈسٹری سے ہزاروںخاندان وابستہ تھے اور آج وہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے مصروف ہیں ۔

میں بر ملا کہوں گا یہاں بہت سے لوگوںنے فلم انڈسٹری سے کئی کروڑوں کمائے ہیں انہیں چاہیے جب آج فلم انڈسٹری کو ان کی ضرورت ہے تو وہ آگے آئیں اور سرمایہ کاری کریں تاکہ فلم انڈسٹری کی سانسیں بحال ہو سکیں۔اچھے وقتوںمیں انڈسٹری سے کروڑوں کمانے والے سرمایہ ڈوبنے کے خوف سے خاموش بیٹھے ہیں ، میری تجویز ہے کہ جوائنٹ ونچر کے تحت سرمایہ کی جائے جس میں حکومت بھی اپنا حصہ ڈالے تاکہ سرمایہ ڈوبنے کا خوف ختم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں