فردوس عاشق اعوان

لیگی ایم این ایز نے حلقے کے عوام کے ضمیر خریدے، الیکشن کمیشن خاموش رہا ، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پولنگ ختم ہونے کے کئی گھنٹے بعد بھی لیگی ارکان اسمبلی حلقے میں دندناتے رہے جبکہ ریٹرننگ آفیسرانہیں نوٹس دینے سے خوفزدہ ہیں۔

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آر او کایکطرفہ رویہ ہمارے تحفظات کو تقویت دے رہا ہے۔

لیگی ایم این ایز حلقے کے عوام کا ضمیر خریدتے رہے اور الیکشن کمیشن خاموش رہا ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے کئی گھنٹے بعد بھی لیگی ارکان اسمبلی حلقے میں دندناتے رہے۔ریٹرننگ آفیسر انہیں نوٹس دینے سے خوفزدہ ہیں۔