لیلیٰ زبیری 97

لیلیٰ زبیری مزاحیہ سیٹ میں نظر آئیں گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری بہت جلد ایک مزاحیہ سیٹ میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گی ۔ لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ میں نے اب تک کیرئیر میں سنجیدہ کردار ہی ادا کئے تھے ۔

مجھے اب جس کردار کی پیشکش ہوئی ہے اس میں مزاح ہے ، میں نے سوچا بہت سنجیدہ کردار ادا کر لئے اب کامیڈی کردار بھی کرنا چاہیے اور اسی وجہ سے اس کردار حامی بھر ی ۔ اس سیٹ کام کی ریکارڈنگ بہت جلد شروع ہو گی اور مجھے امید ہے کہ میرے پرستار مجھے اس کردار میں پسند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں