لیسکو 34

لیسکو کاعیدالفطر پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے عیدالفطر کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ، اس مقصد کے لیے اعلیٰ افسران کو خصوصی ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ کنٹرول روم 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو۔

ذرائع کے مطابق چیف انجینئرز ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ، پی آئی یو ذوالفقار بلوچ، او اینڈ ایم ندیم ملک، ایم ایم فاروق عمر، ٹی ایس نثار سرور اور پی اینڈ ڈی فیصل زکریا عید کے تینوں دن ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ آپریشنز ڈائریکٹر عمران محمود کو کنٹرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

لیسکو نے صارفین کی سہولت اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی کی جائے گی اور شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں