لیسکو

لیسکو کا سنگل فیز میٹر کے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سنگل فیز میٹر کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا،سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے حصول کے لئے ڈیمانڈ نوٹس میں 11 ہزار تک اضافہ ہو جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق سنگل فیز کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت 10 ہزار سے بڑھ کر 21 ہزار تک ہونے کی توقع ہے، عام سنگل فیزمیٹرکی قیمت 5ہزار ،اے ایم آئی کی قیمت 16 ہزار روپے تک ہو گی،سنگل فیز اے ایم آئی میٹر کی قیمت کی وجہ سے صارفین کو اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔وزارت پاور ڈویژن نے تمام تقسیم کار کمپنیوں میں سٹیٹک میٹرز لگانے پر پابندی عائدکی ہے .

لیسکو رواں مالی سال کے دوران اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کی خریداری کرے گی،اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کرنے سے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا ۔اس سے قبل تھری فیز میٹر کے ڈیمانڈ نوٹس میں 50 ہزار روپے تک اضافہ کیاگیاتھا۔