لیسکو 65

لیسکو میں بلوں کی اقساط کرنے پر 30 جون تک پابندی عائد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)میں بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر 30جون تک پابندی عائد کردی گئی۔

لیسکو حکام کے مطابق یہ پابندی جون میں ریکوری ہدف پورا کرنے کے لیے لگائی گئی ہے، کمپنی اپریل کے بعد اپنا مقررہ ریکوری ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق سرکاری اداروں کو بھی نادہندگی پر آخری نوٹس دے دیئے گئے ہیں، جو ادارہ بل نہیں دے گا اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں